پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

کامران اکمل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

datetime 7  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ نئی ذمہ داریوں کے باعث اب کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا، جب بھی موقع ملے گا

تھوڑی بہت لیگ کھیل لوں گا۔سلیکٹر بننا اور کوچنگ کرنا ایک نیا رول ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیر ہے، اس کی بیٹنگ میں کوئی خامی نہیں، ان کا زلمی میں آنا خوش آئند ہے۔اسپنرز جہاں بابر اعظم کو پریشان کرتے ہیں، اس پر کام کر رہے ہیں، وہ بہترین کھلاڑی ہے، کپتانی میں جو خامیاں ہیں اس پر بات کی ہے۔کامران اکمل نے کہا کہ بابر میرا بھائی ہے، مجھے اس کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں، میں نے کبھی عمر اکمل اور عدنان اکمل کی بھی تعریف نہیں کی، میں چاہتا ہوں میرے بھائیوں کی تعریف دنیا کرے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ کوئٹہ اور پشاور کا میچ ہمیشہ سے کانٹے کا ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بابر کے ساتھ اوپنر کون ہوگا؟ یہ فیصلہ ڈیرن سیمی اور بابر کریں گے، ڈیرن سیمی کے ہونے سے بابر کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…