بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافے کی سمری تیار کر لی گئی

datetime 7  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے، وزارت صحت اور ڈریپ نے فارما انڈسٹریز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، وفاقی کایبنہ کو 119 ادویات کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافے کی سمری بھجوا دی گئی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے بھیجی جانے والی سمری میں 119 ادویات کو شامل کیا گیا ہے۔ٹائی فیم انجکشن کی قیمت میں 368 فیصد تک اضافہ تجویزکیا گیا جس کے بعد انجکشن کی قیمت 687 سے بڑھ کر 3 ہزار 216 روپے ہوجائے گی۔کلورو کوائن فاسفیٹ کی قیمت 206 فیصد اضافہ کے بعد431 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 323 روپے ہوجائے گی جبکہ نیلٹراکشن 213 فیصد اضافے کے بعد 665 سے بڑھ کر2 ہزار 084 روپے ہو جائے گی۔آنکھوں کے ڈراپس کی قیمت میں 177 فیصد بڑھانے کی سفارش کی گئی جس کے بعد آئی ڈراپ کی قیمت 26 سے 73 روپے ہو جائے گی، ہومن کورینک گونا ڈوٹروفین کی قیمت ایک ہزار 225 روپے سے 2 ہزار 941 روپے تک ہوجائے گی ۔اس کے علاوہ انسداد ٹی بی ادویات کی قیمت ایک ہزار242 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 762 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ فینوفائبریٹ کی قیمت 212 فیصد اضافہ کے بعد 422 روپے ہوجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…