ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے 4ممالک میں سب سے زیادہ پذیرائی حاصل کی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فلم پٹھان نے 4 بڑی بین الاقوامی مارکیٹوں میں سب سے زیادہ بزنس کیا اور نئے ریکارڈز قائم کیے جن میں شمالی امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور خلیجی ممالک شامل ہیں۔فلم پٹھان نے گزشتہ ہفتے آسٹریلیا میں کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور جمعہ تک برطانیہ میں بھی باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی جبکہ باقی دو مارکیٹس خلیجی ممالک اور شمالی امریکا میں بھی پٹھان نے مجموعی طور پر شاندار بزنس کیا۔شمالی امریکا میں فلم پٹھان نے 13.50ملین ڈالرز، خلیجی ممالک سے 11دنوں میں 9.60ملین ڈالرز، آسٹریلیا سے 3.90ملین آسٹریلین ڈالرز، اور برطانیہ سے 3.10ملین پاونڈز کا بزنس کیا۔