انقرہ(این این آئی)جنوبی ترکی کے شہرادانا کے رہائشی نیلوفراسلان نے کہاہے کہ میں نے اپنی زندگی میں ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا،ہم تقریبا ایک منٹ تک ادھر سے ادھر جھولتے رہے۔جنوبی ترکی کے شہر ادانا کے رہائشی نیلوفر اسلان کا پیرکی صبح ترکی سمیت شام اور لبنان میں آنے والے شدید زلزلے کی ہولناکی کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ترکی کے شہر ادانا میں اسلان نے زلزلے کے وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب اپارٹمنٹ کی پانچ منزلہ ہلنے لگی تو مجھے یقین ہو گیا تھا کہ اب میرا خاندان نہیں بچے گا،مجھے لگا ہم زلزلے میں مر جائیں گے،انھیں دوسرے کمروں میں موجود اپنے عزیزوں کو پکارنے کی بات یاد ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا یہ تو زلزلہ ہے، آئو کم از کم ہم ایک ساتھ ایک ہی جگہ مرتے ہیں، بس یہی بات میرے ذہن میں آئی۔