لاہور( این این آئی)وفاقی و صوبائی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کو محدود کرنے پر کام شروع کردیا اور صحت کارڈ کو صرف مستحق افراد کے لیے مختص کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مخصوص آمدن سے نیچے افراد کے لیے صحت کارڈ کی سہولت ہوگی جس کے لیے اہل افراد کی نشاندہی کی جائے گی۔حکام کے مطابق روزانہ اور ماہانہ بنیادوں پر آمدن کا تعین کر کے صحت کارڈ کی اہلیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔سی ای او پنجاب ہیلتھ انیشیٹیو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق کے مطابق مخصوص طبقے کو صحت کارڈ کی سہولت دینے پر بات چل رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے صحت کارڈ بند کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔