پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

22سالہ یوٹیوبر کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا

datetime 6  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(آئی این پی)عراق میں ایک باپ نے اپنی 22سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ دیکھنے میں آرہا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طِیبہ العلی کی باپ کے ہاتھوں موت کی تصدیق عراقی وزارت داخلہ کے

ترجمان سعد مان کی جانب سے کی گئی جنہوں نے بتایا کہ طیبہ العلی ترکی میں مقیم تھیں اور ان دنوں وہ عراق آئی ہوئی تھیں، مذکورہ واقعہ 31جنوری کو پیش آیا، باپ اور بیٹی کے درمیان ہونے والی گفتگو کی کچھ ریکارڈنگز پولیس کو برآمد ہوئیں جس سے پتا چلتا ہے کہ طیبہ کے والد اس کے ترکیہ میں تنہا رہنے پر رضامند نہیں تھے اور ناخوش بھی تھے، پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ مقتولہ یوٹیوبر 2017میں اپنے خاندان کے ساتھ ترکیہ گئی تھیں لیکن پھر انہوں نے واپس عراق جانے سے انکار کردیا اور ترکیہ میں رہنے کی خواہش ظاہر کی، یہ خاندانی جھگڑا 2015سے چلتا آرہا تھا جو اب طیبہ کی موت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا،طیبہ العلی کے یوٹیوب پر بے شمار فالوورز تھے جنہوں نے طیبہ کی موت پر غصے کا اظہار کیا ہے،یوٹیوبر عام زندگی میں ہونے والے کاموں کی ویڈیوز بناتی تھیں جن میں اکثر ان کے منگیتر بھی دکھائی دیتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…