پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

چنے کی روٹی کے حیرت انگیز فوائد

datetime 6  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی )چنے کے آٹے سے بنائی گئی روٹی سرکی کھال، بالوں اور دل کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی بیشمار فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔چنوں کے صحت کے لیے زبردست اور منفرد فوائد سے تو کوئی انکار نہیں کرسکتا لیکن

جلد اور بالوں کو خوبصورت اور صحت مند بنانے کے لیے اس کی اہمیت کو کم لوگ ہی جانتے ہوں گے۔کالے چنے کی روٹی کولیسٹرول کو کم کرتی ہے اور دل کی بیماری سے محفوظ رکھتی ہے، اس میں پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیم اور پوٹیشیم کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق چنے کی روٹیاں ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرتی ہیں، چنے کے آٹے میں میگنیشیم اور پوٹاشیم کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلیئر، کورونری آرٹری ڈیزیز اور ٹرپل ویسل ڈیزیز کے خطرے کو کافی حد تک کم کر دیتا ہے۔کالے چنوں میں زنک اور وٹامن بی6کثیر تعداد میں موجود ہوتا ہے جوکہ سر کی جلد اور بالوں کے بہترین نشونما کے لیے بے حد ضروری ہے۔اس کے استعمال سے بالوں کا پروٹین بنتا ہے جو وٹامن اے کے ساتھ مل کر بالوں کا جھڑنا روکتے ہیں اور انہیں خوبصورت بناتے ہیں،غذا میں چنوں کا استعمال کرنے سے بال مضبوط ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…