جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

کچھ افراد کے ہاتھوں کی رگیں بہت زیادہ ابھری ہوئی کیوں ہوتی ہیں ؟

datetime 6  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کچھ افراد کو پروا نہیں ہوتی کہ ان کے ہاتھوں کی رگیں بہت زیادہ نمایاں ہیں جبکہ دیگر پھولی ہوئی رگوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں کیونکہ یہ انہیں بڑھاپے کی نشانی محسوس ہوتی ہے۔ہاتھوں کی رگوں کا بہت زیادہ نمایاں ہونا علم الامراض سے متعلق نہیں،

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق درحقیقت ہر فرد کے ہاتھوں کی رگیں کسی حد تک پھولی ہوئی ہوتی ہیں۔آسان الفاظ میں یہ ایک عام چیز ہے مگر کچھ افراد کو اس کا نظارہ پسند نہیں ہوتا۔یہ کوئی طبی مسئلہ نہیں مگر کچھ افراد کو لگتا ہے کہ اس سے ان کے ہاتھ بدصورت ہوگئے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ تاثر درمیانی عمر کی خواتین میں زیادہ عام ہوتا ہے کیونکہ انہیں عمر بڑھنے کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔کچھ مردوں کو بھی لگتا ہے کہ ہاتھوں کی رگوں کا پھولنا عمر میں اضافے کی نشانی ہے۔ماہرین طب کے مطابق خواتین کے مقابلے میں مردوں کے ہاتھوں کی رگیں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں مگر بیشتر کو اس کی پروا نہیں ہوتی۔ایسا بہت زیادہ فٹ اور صحت مند افراد کے ہاتھوں میں بھی ہوسکتا ہے، ایسا ان افراد کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے جو بہت زیادہ ورزش کرتے ہیں، جبکہ ہاتھوں پر چربی نہ ہونے پر بھی رگیں بہت زیادہ نمایاں ہوسکتی ہیں۔بڑھاپے میں ہاتھوں کی رگیں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں جس پر کنٹرول ممکن نہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ موٹاپے کے شکار ہیں تو چربی ہاتھوں کی ان رگوں کو دبا دیتی ہے اور وہ نظر نہیں آتیں۔ہاتھوں کی رگوں کا ابھرنا کسی بیماری کا نتیجہ نہیں ہوتا،

البتہ کبھی کبھار یہ دوران خون میں رکاوٹ کے باعث بھی ہوتا ہے یا سینے یا پسلیوں میں کسی مسئلے کے باعث بھی ہوتا ہے۔مگر ایسے کیسز نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔اگر ہاتھوں کی رگیں عمر بڑھنے کے نتیجے میں نمایاں ہوئی ہیں تو انہیں ابھرنے سے روکنا ممکن نہیں۔عمر بڑھنے کے ساتھ ہاتھوں کی رگیں

بتدریج زیادہ نمایاں ہوجاتی ہیں مگر اس حوالے سے جسمانی چربی بھی کردار ادا کرتی ہے۔ورزش یا چربی نہ ہونے کے نتیجے میں اگر رگیں ابھرتی ہیں تو وہ وقت کے ساتھ غائب بھی ہوجاتی ہیں۔اب کاسمیٹک سرجری سے ان رگوں کو چھپانا ممکن ہے مگر اس پر کافی پیسے خرچ ہوجاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…