جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقامی کوئلے سے 1320میگا واٹ کے پاور پلانٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی

datetime 6  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( این این آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت 1320میگا واٹ کے پاور پلانٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ، بجلی کی پیداوار مقامی کوئلے کے ذریعے کی جائے گی۔ شنگھائی الیکٹرک کے ذیلی ادارے تھر کول بلاک1پاور جنریشن کمپنی کے مطابق مقامی کوئلے سے

1320میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے حامل پلانٹس نے ریلائیبلٹی رن ٹیسٹ کی کامیاب تکمیل کے بعد کمرشل آپریشن شروع کر دیا ہے ۔اس منصوبے کی سالانہ پیداواری صلاحیت 9 ارب یونٹس ہے جو 40 لاکھ مقامی گھرانوں کی توانائی کی طلب کو پورا کر سکتی ہے۔ مقامی کوئلے کے استعمال کی وجہ سے ایندھن کے درآمدی بل کی مد میں بھی کمی ہو گی ۔شنگھائی الیکٹرک کے تھرکول بلاک 1کے کمرشل منیجر آصف علی کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کامیابی پر پاور پلانٹ کے چینی اور مقامی عملے کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ریلائیبلٹی رن ٹیسٹ کا دورانیہ 168 گھنٹے طویل تھا۔ر ن ٹیسٹ کے مکمل ہونے کے قریب پہنچتے ہی عملہ گنتی کر رہا ہے اور اس کے کامیابی سے مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی اور نعرے بھی لگائے گئے ۔ آصف علی نے بتایا کہ ابتدائی ٹیسٹ کے تمام مراحل کامیابی سے مکمل ہوئے ہیں اور1320 میگاواٹ کے تھر کول پاور پلانٹ نے کامیابی سے پیداوار شروع کر دی ہے ۔ریلائیلبٹی رن ٹیسٹ 28 جنوری کو شروع ہوا اور پلانٹ نے بتدریج طے شدہ معیار کے مطابق ٹیسٹ کے لیے مکمل بوجھ حاصل کر لیا۔ یہ پلانٹ اب مقامی کوئلے سے 1320 میگاواٹ سستی بجلی قومی گرڈ میں فراہم کر رہا ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تھر میں کوئلے کی کان کنی اور پاور پلانٹ کے منصوبوں کی بدولت تھر کا کوئلہ اب قومی توانائی مکس میں 2640 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…