پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

تمام شرائط قبول، آئی ایم ایف کو مطمئن کر دیا گیا

datetime 6  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات تقریباً طے پا گئے ہیں، پاکستان نے تقریباً تمام شرائط قبول کرکے آئی ایم ایف کو مطمئن کر دیا ہے، پاکستان کی اقتصادی ٹیم اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف نے

جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) 17 سے 18 فیصد کرنیکا مطالبہ برقرار رکھا اور کہا کہ 18 فیصد جی ایس ٹی کا نفاذ رواں مالی سال کے دوران ہی کیا جائے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ انکم ٹیکس چھوٹ بھی رواں مالی سال کے دوران ختم کی جائے اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) حکام کے مطابق سیلاب فنڈ اور بینکوں کیمنافع پر بھی ٹیکس عائدہوگا، نجکاری پروگرام کا لائحہ عمل پالیسی مذاکرات میں آئی ایم ایف کو دیا جائے گا، توانائی کے شعبے میں کسان پیکج، بلوچستان ٹیوب ویل اسکیم پر سبسڈی جاری رہیگی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی سبسڈی برقرار رہے گی۔حکام ایف بی آر کے مطابق برآمدی شعبے کو سبسڈی فوری طور پر ختم کرنیکی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اتفاق ہوا کہ صوبے برآمدی شعبے کو سبسڈی فراہم کرنے میں آزاد ہوں گے۔ایف بی آر حکام کے مطابق پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات اور عمل درآمدکی ضمانت دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس یا پیٹرولیم لیوی نافذ کرنے پر تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا، حکومت توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں فوری ایک ہزار ارب روپے تک کمی لانے پر آمادہ ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم ان دنوں پاکستان میں موجود ہے،تکنیکی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد پالیسی مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوگا۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان 9 فروری تک اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…