بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

پیوٹن نے مجھے یوکرینی صدر کو نہ مارنے کی یقین دہانی کروائی تھی، سابق اسرائیلی وزیراعظم کا انکشاف

datetime 6  فروری‬‮  2023 |

تل ابیب (این این آئی) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے انہیں روس یوکرین جنگ کے ابتدائی دنوں میں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کو قتل نہیں کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا مطابق سابق اسرائیلی وزیر اعظم کے یوٹیوب چینل پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ پیوٹن نے یوکرین پر حملے کے صرف ایک ہفتے بعد گزشتہ سال مارچ میں ہونے والی ان کی میٹنگ میں انہیں دو بڑی رعایتیں دی تھیں۔بینیٹ نے 5 مارچ 2022 کو ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات کی تھی تاکہ اس تنازعے کے ابتدائی دنوں میں ثالثی کی جا سکے جو اب اپنے 12ویں مہینے میں پہنچ گیا ہے۔بینیٹ نے کہا میں جانتا تھا کہ زیلنسکی کو خطرہ ہے اور وہ ایک بنکر میں ہیں ، میں نے پیوٹن سے پوچھا کیا آپ زیلنسکی کو مارنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا میں زیلنسکی کو نہیں ماروں گا۔نفتالی بینیٹ کے مطابق پیوٹن کے ساتھ تین گھنٹے طویل میٹنگ سے باہر آنے کے بعد انہوں نے یوکرین کے صدر کو فون کیا اور کہا کہ پیوٹن انہیں نہیں ماریں گے، اس پر زیلنسکی نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو اس بات کا 100 فیصد یقین ہے، جس پر میں نے انہیں یقین دہائی کرائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…