پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

زلزلہ 1939کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تباہی ہے، ترک صدر  رجب طیب اردوان

datetime 6  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ /دمشق /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک  2300سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے،زلزلے کے وقت لوگ گھروں میں سو رہے تھے،

کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث ترک صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام شہری جو زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ ہم جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ مل کر اس آفت سے نکل جائیں گے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ملکی تاریخی میں سب سے شدید زلزلے کے نتیجے میں 912 افراد جاں بحق اور 5 ہزار 383 زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ترکیہ کے صدر کے مطابق 1939 کے بعد یہ ملک میں آنے والی سب سے بڑی آفت ہے جس میں 28 سو 18 گھر منہدم ہوگئے ہیں۔ادھر شام کی وزارت صحت نے بتایا کہ شام کے حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں 7.8 شدت کے زلزلے میں کم از کم 339 افراد ہلاک ہوگئے جس کا مرکز جنوب مشرقی ترکیہ میں تھا۔شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ حلب، حما، لطاکیہ اور طرطوس کے شہروں سمیت حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں زلزلے سے کم از کم 339 افراد ہلاک اور لگ بھگ ایک ہزار 89 افراد زخمی ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…