اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی سابق کرکٹر وریندر سہواگ انڈیا کے بہترین اوپنگ بلے باز رہے چکے ہیں ،انڈیا میں ان کی بات کی ہر ایک بڑی اہمیت ہوتی ہے، بلکہ ان کا تجزیہ ایک خاص اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے ،وریندر سہواگ محمد نواز کے تب سے ہی دیوانے ہیں جب ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے انڈیا کو ہرایا تھا،تب محمد نواز نے نمبر چار پر آکر ایک یادگار اننگ کھیلی تھی جب پاکستان کی ایک کے بعد دوسری وکٹ فوری گر گئیں تھیں۔وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں انڈیا کے پاس ہردیک پانڈیا کی صورت میں ایک بہترین آل راؤنڈر ہے، اگر پاکستان توجہ کرے تو ان کے پاس بھی ہردیک جیسا پلیئر موجود ہے ہردیک نمبر 4 پر کھیل کر پرفارم کرتا ہے مگر پاکستان مینمنٹ محمد نواز کو نمبر 4 پر نہیں کھیلاتی، جب بھی انھوں نے محمد نواز کو نمبر 4 پر بھیجا ہے اس نے رنز کرکے دیے ہیں۔