جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

اوآئی سی کاغیرمعمولی اجلاس،یورپ میں قرآن مجید جلانے کے اشتعال انگیزواقعات پر شدید ردعمل

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(این این آئی )اسلامی تعاون تنظیم(اوآئی سی)نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں اپنے صدردفاتر میں اپنی ایگزیکٹوکمیٹی کا ایک کھلا غیرمعمولی اجلاس منعقد کیاہے۔اس میں سویڈن، نیدرلینڈزاور ڈنمارک میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخے جلانے اور اس کی بے حرمتی کے حالیہ اشتعال انگیز واقعات کے خلاف تنظیم کی جانب سے سخت تشویش کااظہار کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اجلاس میں اسلاموفوبیا کے گھنانے حملوں کے مجرموں کے خلاف اوآئی سی کی طرف سے کیے جانے والے ممکنہ اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طہ نے مغربی ممالک میں انتہائی دائیں بازو کے کارکنوں کی اشتعال انگیزکارروائیوں پر مایوسی کا اظہارکیا اوراس بات پرزوردیا کہ اس طرح کے مجرمانہ اقدامات مسلمانوں کونشانہ بنانے،ان کے مقدس مذہب، اقداراورعلامتوں کی توہین کے بنیادی ارادے سے کیے جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے متعلقہ حکومتوں کو سخت جوابی اقدامات کرنے چاہییں، خاص طورپراس لیے کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی ان کے ممالک میں انتہائی دائیں بازوکیانتہاپسندوں کی جانب سے بار بارکی جارہی ہے۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی اورپیغمبراسلام ﷺ کی توہین پرمبنی کارروائیاں جان بوجھ کی جاتی ہیں اورایسے اقدامات کو اسلاموفوبیا کے کسی عام واقعہ کے طورپرنہیں دیکھا جانا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کا عمل پوری ایک ارب60 کروڑمسلم آبادی کی براہ راست توہین ہے۔حسین ابراہیم طہ نے تمام متعلقہ فریقوں پرزور دیا کہ وہ ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح کی اشتعال انگیزی کا اعادہ نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…