جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

مریم نواز نے آئندہ انتخابات کیلئے تیاریوں کی ہدایت کر دی

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے آئندہ ہونے والے انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے امیدواروں کی تفصیلات طلب کر لیں جبکہ پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے سینئر رہنمائوں سے تجاویز مانگتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی بھی یقین دہانی کروا دی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کے

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں اہم مشاورتی اجلاس چیف آرگنائزر مریم نواز کی صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں سینئر لیگی رہنما محمد زبیر، عابد شیر علی ، طلال چوہدری ، ملک احمد خان ، میاں جاوید لطیف ،عطاء اللہ تارڑ ، انوشہ رحمان اور عظمیٰ بخاری سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ۔ اس کے ساتھ اجلاس میں سوشل میڈیا کی ٹیموں کے سربراہان نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جبکہ مریم نواز کے تنظیمی دوروں کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے رہنمائوں سے تجاویز مانگ لیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیانیے پر مسلم لیگ (ن) اپنا ایک نیا بیانیہ سامنے لائے گی۔مریم نواز نے پارٹی کو آئندہ ہونے والے قومی اسمبلی کے 33حلقوں ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت کر دی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کے پی اور پنجاب کے پارٹی صدور سے 2008ء سے اب تک (ن) لیگ کے امیدواروں کے کی تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ پنجاب اور کے پی میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کو ٹکٹ انٹرویو کے بعد دی جائیں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس اجلاس میں پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں کی بھی گونج سنائی دی ۔

مریم نواز نے پارٹی رہنمائوں کو شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان سے جلد ملاقات کر کے تحفظات دور کیے جائیں گے ۔اجلاس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز ماڈل ٹائون سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئیں جہاں سے وہ نجی طیارے کے ذریعے بہاولپور کے تنظیمی دورے کے لئے گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…