اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔آج ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے 3 ہزارروپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی۔دس گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگیا۔اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر فی اونس ہے۔دوسریجانب ملک میںتیسرے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 268روپے 83پیسے ہو گئی ہے ۔