جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی کیا چیز خریدنے کی پیشکش کر دی ؟ بڑا دعوی

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنے کی پیشکش کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ متحدہ عرب امارات کے 12 اور 13 جنوری کے دورے کے

دوران متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ پاکستانی مصنوعات کے لیے مارکیٹ رسائی اور پاکستان کے پبلک سیکٹر اداروں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم شہباز شریف سے اقتصادی اداروں کے سربراہان کی ملاقات کے دوران ابوظبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی اور انٹرنیشنل ہولڈنگز کمپنی نے نیشنل پارکس منیجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور شمسی توانائی کے منصوبوں سمیت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی ائیرپورٹ منیجمنٹ اور پانچ ریاستی ملکیتی اداروں میں اپنی میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا، دونوں اداروں کے پاس 300 بلین ڈالرکے سرمایہ کاری فنڈزکا پورٹ فولیو موجود ہے۔فنانس ڈویژن کے ذرائع کے مطابق یو اے ای کو آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں شیئرز کی پیش کش کی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی اسلام آباد آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے 1 بلین ڈالر کی فنانسنگ سہولت کے آپریشنلائزیشن پر بات چیت کرنا شیڈول تھی لیکن خراب موسم کے باعث ان کا دورہ اسلام آباد ملتوی کر دیا گیا۔وزارت خزانہ کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات نے 1 بلین ڈالر کے نئے قرضے دینے کا وعدہ کیا اور 2 بلین ڈالر کے موجودہ قرض کے رول اوور پر بھی اتفاق کیا گیا جس کا مقصد پاکستان کو معاشی بحران سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہے تاہم رقم منتقل ہونا ابھی باقی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…