اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آگئیں

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان اسی ماہ اپنی دلہن گھر لے آئیں گے،شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی ۔23جنوری کو شاداب خان کا نکاح سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا جس کی اطلاع

شاداب نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دی تھی۔اپنی ٹوئٹ میں شاداب نے لکھا کہ الحمد اللہ میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں، آپ سب کیلئے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔اب میڈیا رپورٹس کے ذریعے شاداب کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ شاداب کی بارات اور ولیمے کی تقریبات 9اور 10فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب کی بارات اور شادی کی تقاریب شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد منعقد کی جائیں گی۔واضح رہے کہ شاہین کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے 3فروری کو ہوگا۔گزشتہ ماہ کراچی میں ہی شاہین کی سالی اور شاہد آفریدی کی بیٹی اقصی آفریدی کے نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…