اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہنواز دھانی پرانی یادیں تازہ کرنے اپنے اسکول پہنچ گئے

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی پرانی یادیں تازہ کرنے لاڑکانہ میں اپنے اسکول پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہنواز دھانی نے گزشتہ روز اپنے آبائی علاقے لاڑکانہ میں اس اسکول کا دورہ کیا

جہاں انہوں نے اپنی پرائمری کی تعلیم مکمل کی۔ان کے سکول کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سوشل میڈیا پر بہت متحرک نظر آتے ہیں، آئے دن اپنی زندگی کے خوش گوار اور دل چسپ لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سکون کی تلاش میں کھیتوں میں چلے گئے۔سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہنواز دھانی نے کھیتوں میں لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں ایک گانے کے بول شیئر کیے ہیں اور سکون کا ہش ٹیگ لکھا ہے۔واضح رہے کہ پچھلے دنوں شاہنواز دھانی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کھیتوں میں بچوں کے ساتھ پتنگ اڑا رہے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہمارا گاوں لاڑکانہ شہر کے قریب ہے، جب ہوا ہماری سمت چلتی تھی تو شہر سے بہت پتنگیں کٹ کر ہماری طرف آتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…