اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) باصلاحیت پاکستانی شہری خورشید احمد نے ایفیشینٹ انرجی (موثر توانائی) پر کام کرتے ہوئے صارفین کو سستے فیول کی فراہمی کا حل نکال لیا۔پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے باعث جہاں ہر شہری پریشان ہے وہیں خوشاب کے نواحی علاقے نور پور تھل
کے شہری خورشید احمد نے اس مسئلے کا حل ڈھونڈا ہے، ایفیشنٹ انرجی کے حصول کے لئے خورشید نے کامیاب تجربہ کا دعویٰ کیا ہے۔روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی خبر کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اس تجربے سے موٹر سائیکل کی مائیلج میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے، پانی اور پٹرول کی مدد سے حاصل کی گئی توانائی سے موٹر سائیکل کی مائیلج فی لٹر دو سو سے تین سوکلومیٹر بڑھی ہے۔ایک لیٹر پٹرول سے موٹر سائیکل دو سے تین سوکلو میٹر فاصلہ طے کرسکتا ہے۔ خوشاب۔ نور پور تھل کے شہری خورشید نے بتایا کہ انہوں نے ایک کنورٹر(ڈی سی کو اے سی میں بدلنے والے) کی مد د سے بجلی پیدا کر کے پمپ چلایا ہے جو پٹرول اور پانی سے توانائی لے کر انجن کو فراہم کرتا ہے۔ جس سے موٹر سائیکل کی مائیلج میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔ خورشید نے بتایا کہ اس تجربے سے ایک لیٹر پٹرول اور پانی کی مدد سے موٹر سائیکل دوسو سے تین سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔