ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک طالبان نے عمران خان کا نام اپنے نمائندے کے طور پرپیش کیا تھا،سینیٹر عرفان صدیقی

datetime 1  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے انکشا ف کیا ہے کہ 2014 ء میں وزیر اعظم نواز شریف نے تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی قائم کی تو جواب میں طالبان نے جو اپنی مذاکراتی کمیٹی بنائی، اس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا نام بھی شامل تھا۔

منگل کو سینیٹ میں سانحہ پشاور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ ٹی ٹی پی نے اپنی تجویز کردہ کمیٹی میں پروفیسر محمد ابراہیم، مولانا سمیع الحق مرحوم، لال مسجد کے مولانا عبد العزیز کے علاوہ عمران خان کا بھی نام شامل کیا تھاتاہم عمران خان نے کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کرتے ہوئے معروف سفارت کار رستم شاہ مہمندکو اپنا نمائندہ نامزد کر دیا تھا جو آخر تک مذاکرات میں طالبان کمیٹی کا حصہ رہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز دور میں دہشت گردی پر تین آل پارٹیز کانفرنسیں ہوئیں،دو میں عمران خان خود شریک ہوئے جبکہ تیسری میں شاہ محمود قریشی نے ان کی نمائندگی کی۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف مجھے اور چودھری نثار علی خان کو ہمراہ لے کر بنی گالہ گئے جہاں عمران خان کو مذاکرات بارے بریف کیا گیا لیکن عمران خان کے چار سالہ دور میں ایک بھی ایسی کانفرنس نہ ہوئی نہ ہی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا گیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ خدا کے لئے عمران خان پاکستانیوں کے خون پر سیاست نہ کریں،اگر وہ شام کہہ دیں گے کہ میں دہشت گردی کے ایشو پر بات کے لئے تیار ہوں تو میں میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کو خود منوا لوں گا اوراس اہم قومی مسئلے پر کوئی قومی موقف اختیار کیا جا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…