اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن بابر ایس اکبر نے کہاہے کہ مجھے کہا جاتا تھا فارن فنڈنگ کیس قومی سلامتی کا معاملہ ہے، کیس واپس لے لیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ میں کہتا تھا قومی سلامتی اور چند افراد کی سلامتی میں فرق ہے،اگر فارن فنڈنگ کیس کا بروقت فیصلہ ہو جاتا تو آج ہماری قومی سلامتی داو پر نہ لگتی۔