اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مالم جبہ کیس ری اوپن کرنے کی ہدایت کردی

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خیبرپختونخوا کے سابق وزراء کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات اور مالم جبہ کیس ری اوپن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل کو نیب کے پی میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیدیا جبکہ چیئرمین نور عالم خان نے صوبے میں بی آر ٹی،

بلین ٹری سمیت متعدد کرپشن کیسز پر کارروائی نہ ہونے کا سوال بھی اٹھا دیامیڈیا رپورٹ کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کیسز پر کارروائی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کردیا۔چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ بی آر ٹی، بلین ٹری کیسز، ٹیکسٹ بک بورڈ اور ہیلتھ سیکٹر سمیت متعدد منصوبوں میں کرپشن کے کیسز پر نیب نے کوئی پیشرفت نہ کی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خیبر پختونخوا میں ارب پتی بن جانیوالے کئی سابق وزراء کی آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا حکم دیدیا ساتھ ہی مالم جبہ کیس دوبارہ کھولنے کی بھی ہدایت کردی۔نور عالم خان نے خیبرپختونخوا میں بغیر اشتہار ملازمتیں دیئے جانے، نیب افسران، ڈی جیز اور ان کے اہلخانہ پر الزامات کی تحقیقات کا ٹاسک آڈیٹر جنرل کو سونپ دیا۔پی اے سی اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 2018-19ء کے دوران اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا بھی انکشاف ہوا۔ بتایا گیا کہ 19 ارب 23 کروڑ کی امدادی رقم 51 فرنچائزز کے ذریعے متاثرہ اضلاع سے باہر ہی تقسیم کردی گئی جبکہ 39 اضلاع کے متاثرین کو تو ادائیگیاں ملتان کی ایک ہی موبائل شاپ سے ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق 23 فیصد افراد تو رقم ملنے کی تاریخ سے پہلے بھی وفات پاچکے تھے۔اجلاس میں سیکریٹری بی آئی ایس پی نے بایو میٹرک سمیت رقوم کے ترسیلی نظام میں خامیوں کا اعتراف کرلیا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…