اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈاکٹروں نے عمران خان کو سفر سے منع کیا ہے ، عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بیان لے‘ پی ٹی آئی

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کی ہیں، اگر عمران خان نے سفر کیا تو ہڈی فریکچر ہونے کا خدشہ ہے اس لئے عدالت عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے عمران خان کا بیان لے۔

زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کو سفر کرنے سے منع کیا ہوا ہے اس لئے معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے بیان لے۔انہوںنے سوال کیا عمران خان کو سکیورٹی کون فراہم کرے گا؟ عمران خان پہلے ہی سکیورٹی خدشات کا اظہار کرچکے ہیں،عمران خان قوم کو بتا چکے کہ آصف علی زرداری نے افغانستان کی ایک تنظیم کو پیسے دئیے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری کی باتیں ہو رہی ہیں، الیکشن کمیشن سے متعلق معاملہ ہو تو پتہ ہوتا ہے خلاف ہی آنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں (ق)لیگ کی اکثریت پرویز الٰہی کے ساتھ ہے، پرویز الٰہی پی ٹی آئی میں آناچاہیں تو دروازے کھلے ہیں۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن اس وقت سلیکشن کمیشن بنا ہوا ہے، ان سے پی ٹی آئی اور ہمارے اتحادیوں کیلئے کوئی ریلیف کی توقع نہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…