ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

مکی آرتھر قومی ٹیم کے کس عہدے کی حیثیت سے واپسی ہو رہی ہے ؟ پتہ چل گیا

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر ایک مرتبہ پھر کوچ کے بجائے کنسلٹنٹ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اس بات کی تصدیق کی کہ مکی آرتھر قومی کی قومی ٹیم کے کنسلٹنٹ کی حیثیت سے واپسی ہو رہی ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کے لیے مکی آرتھر سے حتمی بات چیت ہو چکی ہے

اور وہ اپنی مرضی سے خود سپورٹ اسٹاف کا انتخاب کریں گے۔انہوںنے کہاکہ تین عہدیداروں کا انتخاب ہو چکا ہے اور دو کا باقی ہے تاہم وہ جیسے ہی مزید سپورٹ اسٹاف کے ناموں کا اعلان کرتے ہیں، ہم ان کی سروسز حاصل کر لیں گے۔اس سے قبل نجم سیٹھی کی جانب بورڈ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ مکی آرتھر کی ایک مرتبہ بطور ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ میں واپسی ہو گی۔پی سی بی نے مکی آرتھر سے بات چیت کے سلسلے کی تصدیق کی تھی لیکن پھر اس طرح کی رپورٹ آئی تھیں کہ مکی آرتھر کے انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ معاہدے کے سبب یہ بات چیت آگے نہیں بڑھ سکی۔بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ مکی آرتھر کو ڈربی ائر کے ساتھ ٹائم شیئرنگ کی بنیاد پر کوچ یا کنسلٹنٹ بھرتی کرنے کے حوالے سے فیصلہ دونوں ہی فریقین کی مشکلات کے سبب نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا تاہم گزشتہ ہفتے یہ مکی آرتھر کے ساتھ منسلک ہونے کی خبریں ایک مرتبہ سنائی دینے لگیں جہاں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ ہم آسٹریلین کوچ کے ساتھ اب بھی رابطے میں ہیں جس میں 90فیصد بات چیت ہو چکی ہے اور حتمی فیصلہ سپورٹ اسٹاف کی بھرتی کے حوالے سے فیصلے سے مشروط ہے۔مکی آرتھر اس سے قبل 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے تھے اور اس دوران قومی ٹیم نے 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اور ٹی20 میں عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا البتہ 2019 ورلڈ کپ مہم میں قومی ٹیم کی ناکامی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کرنے کے سبب بورڈ نے ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کوچنگ کی اور ان دنوں تین سالہ معاہدے پر ڈربی شائر کاؤنٹی کے ساتھ منسلک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…