اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

یقین ہے امریکا پاکستان کو تیل کی فراہمی کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا، روس

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یقین ہے امریکا روس کی جانب سے پاکستان کو تیل فراہم کرنے کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا۔ماسکو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کیساتھ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ امریکا سب سے کہہ رہا ہے کہ روس کے ساتھ معاملات نہ کیے جائیں،امریکا بڑے غرور سے کام لے رہا ہے اور اسے شرم بھی نہیں آتی۔روسی وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکا نے حالیہ عرصے میں چین ،بھارت اور ترکی پردباؤ ڈالا ہے،کوئی ایسا ملک نہیں جسے نئے سامراج امریکا کی طرف سے پیغامات نہ ملے ہوں۔سرگئی لاوروف نے کہا کہ اس صورتحال میں بھی پاکستان سمیت ایسے ملکوں کی اکثریت موجود ہے جو اپنے جائز قومی مفادات کا خیال رکھتے ہیں۔ انہیں اپنی معیشت بہتر بنانے اور عوام کے مفاد میں دلچسپی ہے۔ مغربی ممالک روس پر نہ صرف پابندیاں لگا سکتے ہیں بلکہ دہشتگردی بھی کروا سکتے ہیں جیسا کہ سمندر میں روس کی گیس پائپ لائن کے ساتھ کیا گیا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…