ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

متنازع ٹوئٹ کیس، اعظم سواتی پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی پر متنازع ٹوئٹ کیس میں 28 مارچ کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کیس میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر عدالت کے جج سے اعظم سواتی نے کہا کہ

جج صاحب، آج اس عدالت کا امتحان ہے، میں نہ ملک کا مجرم ہوں نہ قانون کا، اس ملک کے لیے میں امریکا سے یہاں آیا تھا۔اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے ایوب خان، ضیائ� الحق اور پرویز مشرف کے ظلم کو دیکھا ہے، اسٹیبلشمنٹ کے دو تین سو لوگوں نے اداروں کو تباہ کر دیا۔اعظم سواتی نے کہا کہ میرا کپتان اس ملک میں اس اسٹیبلشمنٹ کیخلاف کھڑا ہے۔پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ جب چیف جسٹس مجھے انصاف نہیں دے سکتے تو کیا ہوگا؟ لوگوں کا عدلیہ سے اعتبار اٹھ رہا ہے، کچھ لوگ ہیں جو آج بھی انصاف کررہے ہیں۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے کہا کہ ان شا اللّٰہ انصاف ہی ہوگا، ہم آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد کر دیتے ہیں۔اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود وکلا نے استدعا کی کہ اعظم سواتی کو وکیل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔وکلا نے کہا کہ ہم صرف بار کی جانب سے یہاں موجود ہیں، ہمیں نہیں معلوم چالان کی مصدقہ نقول بھی انہیں ملی ہیں یا نہیں۔عدالت کا آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کو کیس کا رکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…