اسلام آباد (این این آئی)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں گراوٹ ا?ئی ایم ایف کو منانے کے لیے مددگار ثابت ہوگی،آئی ایم ایف کا قرض پاکستان پر بین الاقوامی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرے گا۔ روپے کی قدر میں گراوٹ سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مہنگائی مرکزی بینک کو شرح سود بڑھانے کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ اس سے مرکزی بینک کو شرح سود مزید بڑھانا پڑسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مجموعی پیداوار میں اعشاریہ تین فیصد کمی کا خدشہ ہے۔