بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کردیا گیا، قیمت میں خوفناک اضافہ کر دیا گیا

datetime 31  جنوری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) حکومت نے پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرا دیا ، فی کلو قیمت میںریکارڈ 60روپے اضافے سے 264روپے تک پہنچ گئی ۔اوگرا کی جانب سے ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

فی کلو قیمت میں 60روپے ،گھریلو سلنڈ703روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 2706روپے اضافہ ہو گیا ۔اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت3115روپے اور کمرشل سلنڈر11984روپے تک پہنچ گئی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ پہلے ہی ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے،ملک میں جاری بحرانی حالات میں سرکاری گیس کمپنی مافیا بن گئی ہے،ملک میں یومیہ 5000ٹن ایل پی جی فروخت ہورہی ہے،سالوں سے خسارہ میں مبتلا سرکاری گیس کمپنی کو ایل پی جی کی اجارہ داری نے بچایا ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ31ماہ سے بند ہے، جے جے وی ایل چل رہا ہوتا تو آج ایل پی جی کی قیمت اس سطح پر نہ پہنچتی،اگر عوام کو سستی گیس فراہم کرنی ہے تو لوکل پلانٹ جے جے وی ایل کو فی الفور چلانا ہوگا، ا س کے آپریشنل کرنے سے یومیہ 550 تا 750میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار ہوگی۔جے جے وی ایل کی 31ماہ بندش سے 157ارب روپے ریونیو خسارہ ہوچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…