ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

گرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد ڈاکٹر نے اپنی مرسیڈیز کو آگ لگا دی

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 28 سالہ ڈاکٹر نے گرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد غصے میں اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگادی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ ڈاکٹر کیون نے 40 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی

اپنی مرسیڈیز بینز کو غصے میں آگ لگادی، تاہم لوگوں نے گاڑی کو لگی آگ دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع کی۔رپورٹس کے مطابق کیون نے گزشتہ برس اپنے علاقے کے اسپتال میں نوکری کی، اس کے گزشتہ دو برس سے اپنے ہی کالج کی جونیئر سے تعلقات تھے، واقعہ کے روز دونوں ڈرائیو پر گئے تھے کہ راستے میں ان میں جھگڑا ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ عینی شاہدین کے بیان کے مطابق کیون غصے سے گاڑی سے باہر آیا تو اس کے ہاتھ میں ایک خالی بوتل تھی جس کے اندر اس نے گاڑی سے ہی پیٹرول بھرا، بعدازاں اس نے مرسیڈیز پر چھڑک کر آگ لگادی جب کہ ساتھ کھڑی اس کی دوست کیون کو آگ سے بچاتی رہی۔تاہم گاڑی پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے تقریباً ایک گھنٹے سے زائد کا وقت لگا، جب کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…