اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک تقابل ادیان اور مناظروں کے حوالے سے مشہور ہیں ۔سوال و جواب کے اجتماع میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ایک خاتون کہا ہے میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوں اور دو سال سے روزے، نماز پڑھ رہی ہوں لیکن اسلام قبول نہیں کیا،میری خواہش ہے کہ آپ مجھے کلمہ پڑھا دیں تاکہ میں مسلمان ہو جائوں اس پر ڈاکٹرذاکر نائیک نے خاتون سے کہا کہ آپ پر کسی قسم کی زبردستی یا زور تو نہیں کہ آپ اسلام قبول کریں ؟ اس پر خاتون نے نفی میں جواب دیا ۔ اس کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خاتون کو کلمہ پڑھایا اور اسے مبارکباد دیں ، مبارک ہو میری بہن اب آپ مسلمان ہیں ، میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کے ایمان میں پختگی نصیب کرے اور آپ کی تمام مشکلات آسان فرمائے ۔ امین۔