اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہونڈا کی موٹرسائیکلیں 30 ہزار روپے تک مہنگی ہوگئیں ،نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ایک اور بڑے اضافے کا اعلان کردیا، نئی قیمتیں آج (بدھ ) یکم فروری سے لاگو ہوں گی۔قیمتوں میں اضافے کے بعد سی ڈی 70 سات ہزار 400 روپے مہنگی ہوکر ایک لاکھ 28ہزار 900روپے کی ہوگئی

جبکہ سی جی 125 کی نئی قیمت 9 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 94ہزار 900روپے ہوگئی ۔سی ڈی 70ڈریم 8ہزار روپے مہنگی ہونے کے بعد ایک لاکھ 37ہزار 900روپے ،پوریڈور 9 ہزار روپے مہنگی ہونے کے بعد 170,900 روپے جبکہ سی جی 125 ایس 11 ہزار 400 روپے مہنگی ہونے کے بعد 2لاکھ 30ہزار 900روپے کی ہوگئی۔سی بی 125 ایف 22ہزار روپے مہنگی ہوکر 3لاکھ 5ہزار 900روپے ،سی بی 150ایف 30ہزارروپے مہنگی ہوکر 3لاکھ 83ہزار 900روپے اور سی بی 150 ایف سلور 30 ہزار روپے مہنگی ہوکر 3لاکھ 87ہزار 900روپے کی ہوگئی ۔اس سال یہ ہونڈا موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ہونے والا پہلا اضافہ ہے، کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے لیکن یہ امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے اثر کو واضح کرتا ہے۔موٹر سائیکل ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں جاری معاشی عدم استحکام کی وجہ سے قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے جو خریداروں کیلئے ناقابل برداشت ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…