اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب نےمفت  ای ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس شروع کردی، عمرہ کرنے، مسجد نبوی ﷺ کی زیارت اور سیرو تفریح کی اجازت ہوگی

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی وزارت خارجہ نے بائی ایئر آنے والوں کے لیے الیکٹرانک طور پر ٹریفک وزٹ ویزا جاری کرنے کی سروس شروع کردی۔اس سروس کا مقصد سعودی عرب میں تمام مقاصد کے لیے آنے والوں کے لیے ویزا کے حصول کے طریقہ کار کو

آسان اور خود کار بنانا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرانزٹ ویزا پر مملکت آنے والوں کو بھی عمرہ ادا کرنے، مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کرنے، سیاحتی مقامات کی سیر کرنے اور سیرو تفریح کے لیے دیگر علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔وزارت خارجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانزٹ ویزا سروس سے سعودی عرب کی پوزیشن مضبوط ہوگی اور یہ براعظموں کو جوڑنے والے ایک مرکز کے طور پر ممتاز سٹریٹجک مقام حاصل کرلے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سروس سے سعودی ویژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔وزارت نے بتایا کہ دورے کے لیے ٹرانزٹ ویزا مفت ہوگا اور فوری طور پر سفری ٹکٹ کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ اس کی میعاد تین ماہ تک ہوگی اور مملکت میں رہائش 4 دن کی مدت تک کے لیے ہوگی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…