شعیب ملک اورمحمد عامر کیلئے دروازے کھل گئے

31  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے سابق کپتان شعیب ملک اور فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی سے متعلق لب کشائی کی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق حال ہی میں نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ہارون رشید سے

شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھ کر دیکھنا ہوگا کہ آیا ایسے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوکر جیت کے لیے سازگار ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں، اگر کوئی نوجوان کرکٹر بھی سینئر جیسی کارکردگی پیش کرے گا تو بہت سوچ سمجھ کر دونوں کو منتخب کرنے کے لیے جائزہ لینا ہوگا۔ہارون رشید نے کہا کہ فی الحال سب کے لیے آپشن کھلا رکھا ہوا ہے، سلیکشن کمیٹی بن جائے تو ایک پالیسی بناکر منظوری لیں گے، پھر اسی پر عمل درآمد ہوگا۔محمد عامر سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے، بعض اوقات ایک بیان بہت زیادہ تنازعات کی وجہ بن جاتا ہے، انہیں اپنی کرکٹ پر توجہ دینا چاہیے، سب خود کو اچھا کھلاڑی سمجھتے اور سوچتے ہیں کہ ان کو 11 یا 16 میں شامل ہونا چاہیے مگر سلیکشن مخصوص کنڈیشنز میں ٹیم کی ضرورت پر ہوتی ہے، اگر عامر بھی اچھا کھیلیں تو ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے عامر کا حالیہ اسٹیٹس معلوم نہیں، میں نے سنا تھا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے رہا ہے، اگر ایسا ہے تو اچھا ہے کہ وہ کھیل رہا ہے، اگر وہ پرفارم کرے گا تو ٹیم کا حصہ بن جائے گا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…