نوشہروفیروز (این این آئی)حکومت کی جانب سے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،غریب عوام مزید پیس گیا ،غربت مہنگائی سے لوگ خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں،حکومت ظالمانہ اقدام واپس لے،عوامی حلقے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے
پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں 35 روپے کے اضافہ کو پڈعیدن سمیت گردنواح کی عوام نے یکسر مسترد کردیا یے اور نرخوں میں اضافہ کو عوام دشمن قرار دے دیا ہے میڈیا سروے کے مطابق، شہریوں غلام رسول بھٹی،عباس گل،خلیل احمد،غلام مصطفی سیفی،غلام مرتظی آرائیں،عابد حسین مغل،رستم شیخ،ایم عمران بلوچ،عرض محمد شیخ،عنایت شیخ،شاہد اعظیمی،شفیق احمد قادی،نثار احمد سولنگی سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پیٹرولیم نرخوں میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آئے گا جس سے ہر چیز مہنگی ہو جائے گی،عوامی سواری ٹرانسپورٹ اور ٹرینوں،گیس بجلی کے نرخوں میں ازخود اضافہ ہو جائے گا جس سے پہلے ہی غریب دیہاڑی دار طبقہ دو وقت کی روٹی کمانے سے قاسر یے اور غربت کی لکیر سے نیجے زندگی گزارنے پر مجبور ہوکر رہ گیا ہے روز مررہ استعمال کی اشیا آٹا 130/140،پیاز 250، کوگنگ آئل 550 ،چاول سادہ 150 فی کلو سے زائد فروخت ہورہی ہیں یہی وجہ ہے کہ غربت کے مارے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو ریے ییں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا یے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں ظالمانہ اقدام واپس لیا جائے ۔