اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

افغانستان میں شدید سردی،اموات کی تعداد 166 ہوگئی

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، جس کے باعث رواں ماہ اموات کی تعداد 166 ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ افغانستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران مرنے والوں کی تعداد میں 88 کا اضافہ ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ افغانستان کے کچھ علاقوں میں پارہ منفی 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے۔افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں شدید سرد موسم میں 166 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ انتہائی مشکل حالات نے غربت زدہ ملک پر مصائب کا ڈھیر لگا دیا ہے۔ 10 جنوری سے درجہ حرارت منفی 33 ڈگری تک گرا ہے۔ حالیہ اموات سیلاب یا ہیٹروں سے گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے ہوئیں۔سرد موسم کے دوران 100 گھر تباہ جبکہ 80 ہزار مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔امدادی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے 38 ملین میں سے نصف آباد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے جبکہ تقریبا 40 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…