اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

3 ماہ کیلئے الیکشن لڑنا چاہیے یا نہیں،فائدہ کیا ہوگا؟ شاہ محمود قریشی ،شفقت محمود کی تجاویز مسترد

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ضمنی انتخابات سے متعلق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی رہنما شفقت محمود کی تجاویز مسترد کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوچنا ہوگا کہ 3 ماہ کیلئے الیکشن لڑنا چاہیے یا نہیں،فائدہ کیا ہوگا؟ جبکہ شفقت محمود نے ہر حلقے میں عمران خان کے بجائے الگ الگ امیدوار کھڑا کرنے کی تجویز دی۔دوسری جانب اسدعمر نے شاہ محمود قریشی کی ضمنی انتخابات نہ لڑنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت کوانتخابات سے دور نہیں رہناچاہیے،الیکشن ضرور لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق اکثریتی اراکین کی رائے تھی کہ الگ الگ امیدوار کھڑا کرنے سے دھڑے بندیاں ہوسکتی ہیں۔ اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں خود امیدوار ہوں گا، ہم نے کون سا اسمبلی جانا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داری متعلقہ حلقے کے مستعفی ایم این اے کی ہوگی ۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…