اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر سڑک پر آگرا زیرگردش ویڈیو نے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کرکے رکھ دیا

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )مواصلاتی ویب سائٹس پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کرکے رکھ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب میں جازان کے علاقے میں الریث گورنری میں مرکز الجبل الاسود روڈ پر پہاڑ ٹوٹ پھوٹ کر گرتا جارہا ہے۔

سڑک پر ٹریفک بھی چل رہی تھی تاہم پہاڑ سے گرنے والے تودوں اور مٹی کے باعث گاڑیاں کھڑی ہوگئیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیاں مٹی کے تودے گرنے کے مقام کے بالکل قریب پہنچ گئی تھیں تاہم وہ محفوظ رہیں۔پہاڑ کی واحد مرکزی سڑک ہونے کی وجہ سے اس سڑک پر 24 گھنٹے ٹریفک رواں دواں رہتی ہے۔ پہاڑ کے گرنے سے یہ سڑک الگ ہو جائے گی اور دیہاتوں اور الریث جانے کے لیے صرف ناہموار اور پتھریلے راستے باقی رہ جائیں گے۔خیال رہے کہ پہاڑ ٹوٹ کر گرنے کے کا واقعہ ایک طویل عرصے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس علاقے کے مکینوں نے گرنے والے ملبے کو ہٹانے کی اپیل کی اور اس مسئلے کے مستقل حل کا انتظام کرنے کا بھی کہا۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے الریث گورنری میں چٹانوں کے کھسکنے اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے آخری لمحات میں زندہ بچ جانے والے اس ویڈیو کلپ کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا۔ صارفین نے کوئی جانی نقصان نہ ہونے پر بات پر اللہ کا شکر ادا کیا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…