اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

کیاسردیوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )اصل میں درجہ حرارت کے گرتے ہی خون کی شریانیں تنگ ہوجاتی ہیں جس سے اسٹروک یا ہارٹ اٹیک کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سردیوں میں شریانوں کی اسی تنگی کی وجہ سے دل کے پٹھوں کو خون پہنچانے والی نالیاں بھی سکڑ جاتی ہیں

جس کی وجہ سے سینے میں شدید قسم کی تکلیف ہوتی ہے جو کہ دل کا دورہ یا امراض قلب کا محرک ہوتی ہیں۔ایک نئی تحقیق کے مطابق موسم سرما میں بالخصوص صبح سویرے جس وقت سردی زیادہ محسوس کی جاتی ہے اس وقت ہارٹ اٹیک اور امراض قلب سے متعلق مسائل زیادہ سامنے آتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سردیوں میں دل کو خون کی اتنی ہی مقدار پمپ کرنا ہوتی ہے جتنا عمومی طور پر کیا جاتا ہے، لیکن اس کیلیے زیادہ اور سخت محنت درکار ہوتی ہے جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر بڑھنے اور شریانوں کی تنگی کی وجہ سے ہارٹ اٹیک جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔ماہرین کے مطابق جسم کے باہر کا درجہ حرارت کا بلڈ پریشر کے ساتھ متضاد تعلق ہے، جس کی وجہ سے سردیوں میں شریانوں کے سکڑنے کی وجہ سے دل کو خون پمپ کرنے کیلیے زیادہ سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…