اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقامی سطح پر لیپ ٹاپ سمیت دیگر آلات کی تیاری کی سفارشات تیار

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے مقامی سطح پر لیپ ٹاپ اور سگنل بوسٹرز سمیت دیگر آلات کی تیاری کی سفارشات تیار کرلیں۔پی ٹی اے نے درآمدی بل کا حجم کم کرنے اور ملک میں روزگار بڑھانے کے لیے موبائل فونز مینوفیکچرنگ پالیسی میں

ترمیم کی سفارش تیار کرلی ہیں۔سفارشات کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ 31 کمپنیوں نے ایک سال میں 1 ایک کروڑ 70لاکھ سے زائد موبائل فونز تیار کیے لیکن ملک میں صرف موبائل فونز کی تیاری ہی کافی نہیں۔سفارشات میں کہا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ، گاڑیوں کے ٹریکرز اور بائیو میٹرک و پوائنٹ آف سیل مشینز بھی خود بنانا ہوں گی، اس کے علاوہ تجاویز میں موبائل فون سگنل بوسٹرز اور انٹرنیٹ سے متعلق دیگر آئی ٹی مصنوعات کی تیاری بھی شامل ہے۔پی ٹی اے نے پہلے سے رجسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ نئی کمپنیوں کو مینو فیکچرنگ لائسنس دینے کی بات بھی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائیو جی موبائل فونز کی تیاری کیساتھ میڈ اِن پاکستان مصنوعات کی افریقہ، مشرق وسطی اور دیگر ممالک میں برآمد کیلئے سہولیات بھی دی جائیں۔پی ٹی اے کا موقف ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بھاری درآمدی بل کا بوجھ کم ہوگا بلکہ روزگار کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…