اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف 9ویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کریں گے۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز روئز نے تصدیق کردی۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا

مشن 31جنوری کو پاکستان پہنچے گا۔ آئی ایم ایف کا وفد 9فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا۔خیال رہے کہ 24جنوری کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح پر ورچوئل مذاکرات میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی اور گیس کی قیمت بڑھانے کی یقین دہانی کی ہے۔سیکریٹری خزانہ حامدیعقوب شیخ کی زیرقیادت پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف حکام کو پاکستان نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پاکستانی وفد کا مقف تھا کہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنیمیں کامیاب ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 10روپے فی یونٹ سے زیادہ اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرولیم پر17فیصد جی ایس ٹی کی تجویز دی گئی ہے۔حکومت سے گردشی قرضوں میں کمی کیلئے لاگت کا بوجھ صارفین پرڈالنے، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سیلاب اخراجات سمیت اضافی معاشی ڈیٹا بھی طلب کر لیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…