بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

جدید سہولیات سے آراستہ گرین لائن ٹرین آج سے دوبارہ چلے گی

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سیلاب کے باعث بند کی گئی گرین لائن ٹرین سپیریئر سروس کے طور پرآج ( جمعہ )سے دوبارہ بحال ہو گی، ٹرین چین سے درآمد کی گئی جدید کوچز کے ساتھ چلائی جائے گی ۔محکمہ ریلوے کے مطابق گرین لائن ٹرین میں اعلی معیار کی سہولیات دی جائیں گی

جس میں ناشتہ، کھانا، بیڈنگ، یوٹیلیٹی پیک اور ہائی ٹی شامل ہوں گی۔تمام سہولیات ٹکٹ کی قیمت میں فراہم کی جائیں گی اور یہ سہولیات پاکستان کی کسی اور ٹرین میں میسر نہیں ہیں۔گرین لائن ٹرین کی مختلف کیٹیگریز کا کرایہ ان سہولیات کے پیش نظر رکھا گیا ہے اور دوسری ٹرینوں سے تقابلی مطابقت رکھتا ہے، گرین لائن پاکستان کی آرام دہ ترین سواری ہوگی۔گرین لائن ایکسپریس چین سے درآمد شدہ نئی کوچز اور بہترین انتظامات کے ساتھ اسلام آباد تا کراچی اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور متوقع طو رپر وزیراعظم شہباز شریف مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ٹرین مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے دوپہر 3بجے روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر 2بجکر 20منٹ پر کراچی پہنچے گی، ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 9450روپے، اے سی پارلر کا کرایہ 8500روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 7550روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 4200 روپے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…