ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کتابیں طالب علوں کو بگاڑ رہی ہیں، یونیورسٹی نے لائبریری بند کر دی

datetime 25  جنوری‬‮  2023 |

خرطوم (این این آئی )سوڈان میں واقع جامعہ بحر احمر(یونیورسٹی آف دی ریڈ سی)کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں قائم ایک لائبریری بند کر دی۔میڈیرپورٹس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایاکہ غیر مفید اور طالبعلموں کے اخلاق کو خراب کرنے والی کتابوں کی موجودگی کے باعث

لائبریری کو بند کیا گیا ہے۔ تاہم مختلف حلقوں کی جانب سے یونیورسٹی کے اس اقدام پر تنقید کی جارہی ہے۔ایک بیان میں ناول نگار مہند الدابی، جو کہ لائبریری کے کلچرل فائونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل ہیں، نے یونیورسٹی انتظامیہ کے کچھ اہلکاروں پر لائبریری کی نگرانی کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا کہ ناقص حیلے بہانے کر کے لائبریری کے قیام کے ایک سال بعد اسے بند کردیا گیا۔مہند الدابی نے لائبریری کے قیام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی نے انہیں مذکورہ جگہ کی پیشکش کی، جب وہ پورٹ سوڈان میں پبلک لائبریری کے قیام کے لیے جگہ تلاش کر رہے تھے، اور ہم نے رسمی ضابطوں کے تحت اس جگہ لائبریری قائم کی تھی۔دوسری جانب ریڈ سی یونیورسٹی سے اندرونی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ لائبریری کی بندش کا سبب بننے والے 70 فیصد اندرونی عوامل یونیورسٹی خود سے متعلق ہیں۔جن کو ابھی ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…