جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

زمین کے اندرونی مرکز کے گھمائو کی سمت پلٹنے کا انکشاف

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زمین کے اندرونی مرکزنے ممکنہ طور گھومنا بند کرتے ہوئے الٹی سمت میں گھومنا شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ تحقیق زمین کی گہرائیوں میں ہونے والے عملیوں کے زمین کی سطح پر پڑنے والے اثرات،

بشمول دن کے دورانیے کے، کی سمجھ کو بہتر بنائے گی۔اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ زمین کی سب سے اندرونی جہت کو ایک بیرونی مائع تہہ باقی زمین سے علیحدہ کرتی ہے۔ اس کی مقناطیسی فیلڈ اندرونی تہہ کے گھومنے سمیت مینٹل کے کششِ ثقل کے اثرات کا سبب بنتی ہے۔گزشتہ مطالعوں میں زمین کے اندر سے آنے والی زلزلے کی لہروں کے تکرار کے درمیان وقت میں تبدیلی کی بنا پر بھی یہی نتیجہ اخذ کیا جا چکا ہے کہ ان لہروں کو اندرونی مرکز سے بھی اس ہی راستے سے گزرنا چاہیئے۔تاہم، اندرونی مرکز کے گھومنے کی رفتار مبہم رہی ہے۔اس نئی تحقیق کے لیے محققین نے 1960سے زمین کے اندرونی مرکز کے مساوی رستوں سے گزرنے والی زلزلے کی لہروں کا جائزہ لیا۔سائنس دانوں نے ان لہروں کے خم اور ان لہروں کے درمیان وقت میں فرق کا جائزہ لیا۔ محققین نے کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ2009کے بعد سے زلزلوں کی ان لہروں کے راستوں میں معمولی سی تبدیلی ہوئی ہے۔تحقیق کے نتائج اس خیال کی جانب اشارہ کرتے ہیں زمین کے اندرونی مرکز نے گھومنا بند کردیا ہے۔ اس کا تعلق ممکنہ طور پر اندرونی مرکز کے گھومنے کی سمت پلٹنے سے ہوسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق ان تبدیلیوں کا تعلق سطح زمین پر ہونے والے معاملات، جیسے کہ دن کے دورانیے، سے ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…