ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب روں سال کتنے لاکھ افراد کو حج کی اجازت دیگا؟بڑی خبر

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاج (آئی این پی) سعودی عرب روں سال 20لاکھ سے زائد افراد کو حج کی اجازت دے گا، عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ مملکت 20لاکھ عازمین حج کی خدمت کی تیاری کر رہی ہے

جن میں جمہوریہ الجزائر کے 41ہزار عازمین بھی شامل ہیں، یہ بات دونوں ممالک کے سرکاری اداروں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مقصد کے حوالے سے منعقدہ ایک سٹریٹجک اجلاس کے دوران کہی،ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ان کے قابل اعتماد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حکومت کی خواہش ہے کہ حج کے تمام طریقہ کار کو آسان بنایا جائے اور ایسی قانون سازی کی جائے جو دنیا بھر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد کو مقدس مقامات کی زیارت کے قابل بنائے، سعودی عرب ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے کوشاں ہے،الجزائر کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر یوسف بلمھدی کے ساتھ منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مملکت کی طرف سے الجزائر کے زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تذکریہ کیا، انہوں نے کہا مملکت میں ہر قسم کے پاسپورٹ کے ساتھ عمرہ کیا جا سکتاہے، 24گھنٹے میں ویزا جاری کرنے کو ممکن بنایا گیا، خواتین کے لیے محرم کی موجودگی کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…