ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کو ملنے والے قیمتی تحائف کی تفصیل سامنے آگئی

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، اتھیا نے شادی کیلئے دیگر بالی وڈ اداکاراؤں کی طرح پیسٹل ( ہلکے) رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی

صاحبزادی اتھیا شیٹی کا عروسی لباس تیار کرنے میں کاریگروں کو 416 دن (10 ہزار گھنٹے ) کا عرصہ لگا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اتھیا شیٹی کے والد سنیل شیٹی نے شادی کے موقع پر اپنی لاڈلی بیٹی کو ممبئی میں پرتعیش گھر تحفے میں دیا۔ شادی کے موقع پر سنیل شیٹی کافی خوش دکھائی دیے اور انہوں نے ہر چیز کا اچھے سے خیال رکھا۔اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان نے اپنے قریبی دوست سنیل شیٹی کی بیٹی کو شادی پر ایک مہنگی گاڑی تحفے میں دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اتھیا شیٹی کو ایک کروڑ 64 لاکھ روپے مالیت کی آڈی کار تحفے میں دی۔ سلمان خان اور سنیل شیٹی کافی اچھے دوست ہیں اور اتھیا کو سلمان خان نے ہی بالی وڈ میں لانچ کیا تھا۔جیکی شروف بھی سنیل شیٹی کے اچھے دوستوں میں سے ایک ہیں۔ اتھیا کو شادی کے موقع پر جیکی کی جانب سے قیمتی گھڑی دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس گھڑی کی قیمت 30 لاکھ روپے کے قریب ہے اور یہ Chopard برانڈ کی گھڑی ہے۔فلم مبارکاں میں ساتھ کام کرنے والے ارجن کپور نے اتھیا شیٹی کو ہیروں سے مزین بریسلیٹ تحفے میں دیا۔ اس بریسلیٹ کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کے ایل راہول کو شادی پر کاواساکی ننجا اسپورٹس بائیک تحفے میں دی۔ اس بائیک کی مالیت 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اتھیا شیٹی کے عروسی جوڑے کے بارے میں دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

نامور بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی آتھیا شیٹی اور کرکٹر کننانور لوکیش راہول المعروف کے ایل راہول 23 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔شادی کی تقریبات سنیل شیٹی کے کھنڈالہ فارم ہائوس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمانوں کی تعداد محدود رکھتے ہوئے

صرف رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔اتھیا شیٹی نے اپنی زندگی کے اس اہم موقع پر ہلکے گلابی رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا جوکہ ڈیزائنر انامیکا کھنہ نے ڈیزائن کیا ہے۔انامیکا کھنہ نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اتھیا شیٹی کی پسند کے مطابق چکنکری کا یہ گلابی لہنگا تیار کرنے میں بہت زیادہ وقت لگا۔

انہوں نے اداکارہ کیلئے تیار کیے گئے خصوصی شادی کے جوڑے کو محبت کی محنت قرار دے دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے اداکارہ کا شادی کا جوڑا تیار کرنے کے لیے سِلک اور سلک آرگنزا کا استعمال کیا ہے اور اس جوڑے کو تیار کرنے کے لیے تقریبا 10 ہزار گھنٹے لگے۔اتھیا شیٹی اپنی شادی کی تقریب میںمحبت کی محنت سے تیار کردہ یہ جوڑا پہنے بالکل ہلکے سے میک اپ کے ساتھ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…