ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

آپ تیاری کریں، پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے، اماراتی صدر کی وزیراعظم کو یقین دہانی

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان کے نجی دورے پر

رحیم یار خان پہنچے، ائیرپورٹ پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی سید طارق فاطمی، عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ ائیرپورٹ پر ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے اپنے حالیہ دورہ کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں میں طے پانے والے مفاہمت کے حوالے سے بھرپور کام کیا جائے گا۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں. انہوں نے کہا کہ ا ان کے والد جو کہ پاکستان اور اس کے عوام سے بے پناہ محبت رکھتے تھے. انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں. انہوں نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اماراتی صدر کی ملاقات برادرانہ ماحول میں ہوئی، شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف سے بڑی والہانہ محبت کا اظہارکیا اور وزیراعظم کا ہاتھ تھامے اپنے جہاز میں لے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر یو اے ای نے وزیراعظم کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنیکا بھی عندیہ دیا، آپ تیاری کریں، یو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریگا۔ذرائع کے مطابق یو اے ای کے صدر نے وزیراعظم کی اپنے اہل خانہ اور بچوں سے بھی ملاقات کرائی، وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر کے بچوں سے عربی اور انگریزی میں گفتگو کی۔

موضوعات:



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…