ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

امام الحق نے شادی کے حوالے سے سوچ بچار شروع کر دی ، کلہ پہن کر تصویر شیئر کر دی

datetime 25  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دلہا بنتے دیکھ کر اب امام الحق نے بھی دلہا بننے کیلئے سوچ بچار شروع کردی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کلہ پہن کر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی اور کی شادی کے لیے

کپڑوں کے ٹرائلز کر کے تھک چکا ہوں۔امام الحق نے اپنی تصویر کھینچنے والے بابر اعظم سے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب ہمیں بھی کچھ سوچنا پڑ ے گا جناب۔امام الحق نے اپنی پوسٹ میں ویڈنگ سیزن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔امام الحق کی اس پوسٹ پر شاداب خان نے لکھا کہ امام مسئلہ یہ نہیں کہ تم شادی کرنا چاہتے ہو مسئلہ یہ ہے کہ تم سے کون شادی کرنا چاہتا ہے۔شاداب خان کو سوشل میڈیا پر ہی جواب دیتے ہوئے امام الحق نے لکھا کہ پہلے میں بھی یہ سمجھتا تھا تاہم پھر میں نے کہا کہ اگر تیری ہوسکتی ہے تو پھر اپنا بھی کام بن ہی جائے گا۔سوشل میڈیا پر ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے بھی امام الحق اور شاداب خان کی گفتگو کو نوٹس کیا۔فواد عالم نے دونوں کھلاڑیوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ امام ڈرامے نہ کرو، سچ بتادو اپنے وارڈ روب سلیکشن کے لیے گئے تھے ناں تم۔سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز کی اس دلچسپ گفتگو کو مداحوں نے بھی خوب پسند کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فاسٹ بولر حارث روف اور مزنا مسعود ملک کے نکاح کی مختصر تقریب اسلام آباد میں ہوئی تھی جبکہ شان مسعود کی شادی رواں ماہ ہوئی۔اس کے علاوہ شاداب خان کا نکاح بھی رواں ماہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…