ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا،شیخ رشید

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں ،الیکشن کروانا ہے،حکومت کے ارادے واضح ہو چکے ہیں،

آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہوگا، جس کے بعد جام حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہو جائیگا۔انہوںنے کہاکہ جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی، وہ الیکشن کے نتائج پرکیاخاک اعتبارکریگی۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیروں کاجمعہ بازارلگاہے،سیاسی اقتصادی معاشی اورتوانائی کابحران حکومت کے گلے پڑنے والاہے۔ملک جام ہے ،حکومت کاکام تمام ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوادکی گرفتاری جلتی پر پیڑول کاکام کریگی، اب ملک الیکشن کے بجائے تشددکی راہ پر چل پڑا ہے ،فیصلے سڑکوں پرہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…