ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے لڑکا ملائیشیا پہنچ گیا

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چھپن چھپائی کا ایسا ہی ایک کھیل بنگلادیش میں بھی بچے کھیل رہے تھے ،جہاں ایک بچے نے چھپنے کی ایسی جگہ کا نتخاب کیا جس کی وجہ سے وہ دوسرے ملک پہنچ گیا۔جیو نیوز کے مطابق جی ہاں بنگلادیش میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا

جہاں چُھپن چُھپائی کھیلتے ہوئے معصوم لڑکا ملائیشیا پہنچ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 جنوری کو ملائیشین بندرگاہ پر بنگلادیش سے پہنچنے والے سامان سے بھرے کنٹینر سے انتہائی پریشان حالت میں ایک لڑکابرآمد ہوا۔کنٹینر میں سے بچہ برآمد ہونے پر حکام نے اسے انسانی اسمگلنگ کا کیس سمجھتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ یہ بچہ بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ میں اپنے دوستوں کے ساتھ چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے کنٹینر میں چھپ گیا، تاہم کنٹینر بند ہوجانے کی صورت میں وہ 6 دن تک اسی میں رہا اور جیسے ہی کنٹینر ملائیشین بندرگاہ پہنچا تو وہ خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔ حکام کے مطابق لڑکے کی شناخت فہیم کے نام سے ہوئی ہے، جس نے بتایا کہ وہ چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے کنٹینر میں ہی سو گیا تھا۔تاہم آنکھ کھلنے پر اس نے باہر جانے کی کوشش کی تو کنٹینر بند تھا، وہ رویا چلایا پر کسی نے اس کی آواز نہیں سنی۔6 دن سے کچھ کھائے پیے بغیر خوش قسمتی سے زندہ بچ جانے پر ملائیشین حکام نے بچے کو فوراً اسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ انسانی اسمگلنگ کا واقعہ نہیں، بچے نے جو بتایا وہ سچ ہے، ہم بنگلادیشی حکام کے ساتھ فہیم کو اس کے گھر واپسی بھیجنے کے لیے رابطے میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…